ابنا: حضرت آیت اللہ جاودان نے اپنے ہفتہ وار درس میں حیات طیبہ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو انسان حیات طیبہ کا مالک ہوتا ہے وہ ہمیشہ اللہ تعالی کی یاد میں رہتا ہے۔ انہوں نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گمراہ لوگوں کو کفر اور گمراہی کی عادت پڑ جاتی ہے اور اس کا کفر اور گمراہی دن بدن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہدایت ایک قیمتی اور گرانبہا سرمایہ ہے اور یہ سرمایہ زحمت اور مشقت کے بغیر ہاتھ نہیں آتا۔انہوں نے کہا جو لوگ ہدایت یافتہ ہوتے ہیں انہیں شعور و آگاہی حاصل ہوتی ہے اور یہی لوگ زندہ ہوتے ہیں جبکہ جن لوگوں کو ہدایت نصیب نہیں ہوتی وہ زندہ نہیں بلکہ مردہ ہوتے ہیں۔
.....
/169